(24نیوز) لاہور شدید دھند کی لپیٹ میں رہا۔ مختلف مقامات پر حد نگاہ 70 میٹر رہ گئی۔ شدید دھند کے باعث موٹروے بھی بند کر دی گئی۔ ٹھنڈکی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 7 ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق صو پنجاب کے دیگر علاقوں میں دھند چھائی رہی، ظفروال اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ رحیم یار خان شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج رہا۔ شیخوپورہ میں دھند کے سبب ٹریفک نظام مشکلات سے دوچار رہا۔دھند کے سبب موٹروے بھی بعض مقامات پر بند رہی تاہم بعد ازاں دھند کم ہونے پر کھول دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کم ہونے پر موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹروےایم ون ، ہزارہ موٹروے، سوات موٹروے اور موٹرو ے ایم ٹو کے تمام انٹرچینج ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، کہیں سے بھی کوئی بندش نہیں ۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، گزشتہ دنوں بارش اور برفباری کے بعد صوبے کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ کوئٹہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہیگا۔
دھندکا را ج ، ٹھنڈکی شدت میں اضافہ
Dec 13, 2020 | 22:30:PM