مریم صفدر نے نوازشریف کی سیاست کو دفن کردیا، فردوس عاشق اعوان

Dec 13, 2020 | 22:32:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اہلیان لاہورنے آج یہ ثابت کردیا نوازشریف کی بیٹی نے انکی سیاست کودفن کردیا، تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی کہ والدکی سیاسی جدوجہدبیٹی کے ہاتھوں دفن ہوجائے،یہ ان کیلئے سبق ہے کہ عوام کے کرپشن زدہ چہروں سے تنگ آچکے ہیں۔
معاون خصوصی پنجاب کاکہناتھا کہ لاہوریوں نے اپوزیشن کو آئینہ دکھایا، نہ کوئی آر ہوا نہ کوئی پار ہوا، لاہور سے نکلنے والی سوچ پنجاب میں سفر کرتی ہے،یہ صرف سیاسی سرکس تھا جس میں عمران خان پر تنقید کے سوا کچھ نہیں تھا،ان کے اپنے جلسے میں عمران خان کی ویڈیو چلی یہ عمران خان کی جیت ہے،جن چراغوں میں روشنی ختم ہوجائے وہ تگ و دو کے باوجود روشن نہیں رکھے جاسکتے۔

مزیدخبریں