(24نیوز)پاکستان اور چین کا کرنسی سویپ معاہدہ جلد بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا۔
تفصیلات کے مطا بق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو کرنسی سویپ معاہدے کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر دے گا۔خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں اس وقت کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے اکاو¿نٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈیپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔اس کے بعد یہ پیسے قسطوں کی صورت میں پاکستان کو منتقل کیے گئے تھے۔
حکومت اگلے ہفتے سعود ی عر ب کو ایک ارب ڈالر کی ادا ئیگی کر ے گی
Dec 13, 2020 | 23:57:PM