پڑوسیوں کے کپڑے واپس نہ کرنے پر شوہر کا بیوی کیخلاف عدالت سے رجوع

Dec 13, 2021 | 09:53:AM
شوہر عدالت پہنچ گیا
کیپشن: پڑوسیوں کے کپڑے واپس نہ کرنے پر شوہر بیوی کیخلاف عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)30سالہ مصری شخص نے پڑوسیوں کے کپڑے واپس نہ کرنے پر بیوی کیخلا ف طلاق کا مقدمہ دائر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی شادی کی تقریبات۔۔۔مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق مصرکی ایک مقامی عدالت میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر طلاق کا مقدمہ درج کیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان کی بیوی پڑسیوں سے کپڑے مانگ کر پہنتی ہے مگر انہیں واپس نہیں کرتی ۔درخواست میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ پڑوسی اس سے کپڑے واپس مانگتے رہتے ہیں مگر وہ ان سے بھی جھگڑا کرتی ہے ۔یہی نہیں بلکہ کپڑے واپس مانگنے والے پڑوسیوں کے ساتھ اس نے مار پیٹ بھی کی۔
پڑوسیوں نے شوہر سے شکایت کی اور سارا ماجرہ بتایا ۔کئی پڑسیوں نے شوہر سے شکایت کی کہ اس کی بیوی کپڑے مانگ کر لے گئی تھی اب تک واپس نہیں کیے۔مدعی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو نئے کپڑے بھی لا کر دیئے لیکن اس نے اپنی عادت تبدیل نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:مبینہ خاوند کی لاش کے ٹکڑے کرنے والی ملزمہ کی کمرہ عدالت میں کیا حالت تھی،دیکھ کر سب دنگ رہ گئے