موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Dec 13, 2021 | 10:07:AM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، میدانی علاقوں میں سموگ ہلکی دھند میں پڑنے کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہے گا،  شام یا رات میں چترال، دیر، بونیر،کالام ،مالاکنڈ، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی مہندی کہاں ہوئی؟ کون کون آیا؟

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا، رات اور صبح کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں ہلکی دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد  جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔پاکستان ، ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلاجائیگا

مزیدخبریں