عالمی مقابلہ حسن ۔۔پنجابی لڑکی بازی لے گئی

Dec 13, 2021 | 11:21:AM

(ویب ڈیسک)بھارت کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی ہرناز کور سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں:خطروں سے کھیلتی ننھی لڑکی ۔۔اژدھا نے جکڑ لیا توکیا کیا؟؟
تفصیلات کے مطابق ہرناز کور کو 70ویں مس یونیورس مقابلے میں تاج پہنایا گیا یہ مقابلہ گزشتہ روز اسرائیل میں منعقد ہوا۔21 سالہ بھارتی پنجاب کے چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی ہرناز سندھو پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہیں۔

مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں 75 سے زائد خوبصورت اور باصلاحیت خواتین نے حصہ لیا لیکن تین ممالک کی خواتین نے ٹاپ 3 میں جگہ بنائی جن میں سے ایک ہندوستان کی ہرناز سندھو تھیں۔بھارت سے دیا مرزا بھی اس تقریب کا حصہ بننے پہنچیں۔ اروشی روتیلا اس بارمس یونیورس کے مقابلے میں جج بنیں۔

ہرناز نے 2017 میں مس چندی گڑھ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے بعد اس نے مس میکس ایمرجنگ اسٹار انڈیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ہرناز نے مس انڈیا 2019 میں حصہ لیا اور ٹاپ 12 میں جگہ بنائی ۔
یہ بھی پڑھیں:نادیہ حسین نے کس چیز میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور آئی کیو کیسا ہے ؟ویڈیو میں بتا دیا

مزیدخبریں