(مانیٹرنگ ڈیسک)میانوالی کےجلسہ گاہ میں داخل ہوتے ہوئے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے حوالے سےڈی پی اومیانوالی کا کہنا ہے کہ پروٹو کول کے مطابق اہلکار نے پی ٹی آئی رہنما کو تلاشی کے لئے روکا تھا، تحقیقات کے بعد امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما امیرخان کا کہنا ہے کہ کسی اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا، تلاشی دیکر جلسہ گاہ میں داخل ہوا، مقدمہ سیاسی طور پر درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا ڈھچکا۔۔ کن اہم بڑی شخصیات نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما امیر خان سوانسی نے جلسہ گاہ میں داخل ہوتے وقت پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی