فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل حسنین کو نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ کب جیتیں گے ؟؟؟رمیز راجہ نے اہم بیان دیدیا
تفصیلات کےمطابق پی سی بی نے اپنے ٹویٹراکاونٹ پر فیصل حسنین کے تقرر کا اعلان کیا اور لکھا کہ ہم فیصل حسنین کو بطور چیف ایگزیکٹو تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور لاہور میں ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔
We congratulate Faisal Hasnain on his appointment as Chief Executive and look forward to welcoming him in Lahore https://t.co/v9ZCblEEIM pic.twitter.com/kpdQNjCnkI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2021
فیصل حسنین جنوری 2022 میں باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔فیصل برطانیہ کے ایک کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں ۔انہوں نے 35 سال سے زیادہ دنیا کی مشہور کمپنیوں کیساتھ کا م کیا ہے ۔
فیصل حسنین نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس اعزاز پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ میری صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر پی سی بی کے چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار اداکروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔پاکستان ، ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلاجائیگا