(24نیوز)پنجاب میں اساتذہ کی بھرتی کیلئے نئی پالیسی متعارف کراد ی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟۔۔طلباکیلئے اہم خبر آگئی
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کردی ۔نئی پالیسی کے مطابق کامرس، انجینئرنگ اور بزنس میں تھرڈ ڈویڑن حاصل کرنے والے طلبا استاد بننے کے اہل نہیں ہونگے وہ اس پوسٹ پر اپلائی بھی نہیں کرسکیں گے ۔نئی پالیسی سے کئی امیدواروں کی خواہشیں دم توڑ گئیں۔نئی پالیسی کے مطابق اساتذہ کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی جبکہ پہلے مرحلے میں اساتذہ کو دو سال کی مدت کے لیے بھرتی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے آخری پالیسی 2018 میں متعارف کرائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 6افراد جاں بحق۔۔ 244 نئے کیس رپورٹ
اساتذہ کی بھرتی کیلئے پالیسی تبدیل ۔۔کئی امیدوار نااہل قرار
Dec 13, 2021 | 14:26:PM