(24نیوز)کوئٹہ میں مجبور خواتین کو نوکری کا جھانسہ دیکر تشدد اور نازیبا ویڈیوز کے کیس میں نیا موڑسامنے آیا ہے ۔پہلی ایف آئی آر درج کرانے والی2مغوی خواتین کی والدہ منظر عام سے غائب ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ۔۔ سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت
پولیس ذرائع کے مطابق مغوی خواتین کی والدہ کا موبائل نمبر بند،گھر پر بھی تالہ لگا ہوا ہے جبکہ دونوں مغوی خواتین بھی تاحال بازیاب نہیں ہوسکیں۔دونوں لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر قائد آباد تھانے نے ملزم ہدایت خلجی اور اسکے بھائی کو گرفتار کیا تھا ،دونوں ملزمان ہدایت خلجی اور خلیل خلجی اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ دوسری ایف آئی آر میں نامزد ملزم نذیر عرف شانی تاحال مفرور ہے جبکہ ملزم نذیر عرف شانی کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اوباش کی گلی میں کھیلتی 4بچی کیساتھ ایسی حرکت کہ دل دہل جائے
نوکری کا جھانسہ۔۔مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو کیس میں نیا موڑ
Dec 13, 2021 | 15:09:PM