پاکستان کی بہتر انداز میں ترجمانی نہیں کی گئی ۔۔عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی بہتر انداز میں ترجمانی نہیں کی گئی ۔ جمہوریت وہیں مستحکم ہوتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی اس کے باوجود ہمیں خطرناک ملک کہا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے تمام مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب کہا جا رہا تھا کہ پاکستان ایشیا کا کیلیفورنیا بننے جا رہا ہے پھر ہم نے اپنے ملک کازوال بھی دیکھا۔ کرپشن قانون کی حکمرانی نہ ہونےکی علامت ہے، قانون کی حکمرانی جرائم پیشہ افراد کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزارجانوں کی قربانی دی اس کے باوجود امریکی تھنک ٹینکس کہہ رہے ہیں پاکستان ایک خطرناک ملک ہے جس پر ہماری طرف سےکوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ بھارت کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے مغرب اس پر تنقید نہیں کرتا۔ ہمارے ملک میں ریسرچ کلچر کی شدید کمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاپتہ افراد۔۔ تمام چیف ایگزیکٹوز پر آرٹیکل 6 نہ لگادیں؟ چیف جسٹس اسلا م آباد ہائیکورٹ