بالی ووڈ میں ہلچل۔۔ کرینہ کپور اور امرتا اروڑہ کو کورونا۔۔وجہ منظر عام پر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور امرتا اروڑہ نے کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر منظر عام پر وائرل ہوئی تھیں لیکن اب ان دونوں کے کورونا مثبت ہونے کی خبروں کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کورونا وائرس پازیٹو پائی گئیں ہیں۔ کرینہ کے ساتھ ان کی خاص دوست اور اداکارہ امرتا اروڑہ بھی کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ پیر کو دونوں اداکاراؤں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے، جس میں دونوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ حال ہی میں کرینہ نے اپنی گرل گینگ کے ساتھ ایک پارٹی کی تھی۔ اس پارٹی میں کرینہ کے ساتھ ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائیکہ اروڑہ، پونم دمانیہ، مسابا گپتا اور امریتا اروڑہ بھی موجود تھیں۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور امرتا اروڑہ نے کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر منظر عام پر وائرل ہوئی تھیں لیکن اب ان دونوں کے کورونا مثبت ہونے کی خبروں کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ شکلا کی سالگرہ پرشہناز گِل نے کیا کیا؟اہم خبر سامنے آ گئی
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بھی کرینہ اور امرتا کے رابطے میں آنے والے لوگوں سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کو کہا ہے۔بی ایم سی اب ان لوگوں کا سراغ لگا رہی ہے جنہوں نے اداکاراؤں کے ساتھ پارٹی کی تھی یا کسی طرح دونوں اداکاراؤں کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔ حالیہ دنوں میں کرینہ کو اپنے گرل گینگ کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھا گیا تھا۔ جس کی تصاویر بھی کرینہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زرنش خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم