(24 نیوز)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 63 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں مہمان ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل پاکستان نے حیدر علی اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ پرفارمنسز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے تھا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
ویسٹ انڈین کپتان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے بولر عقیل حسین نے تجربہ کار بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ کردیا۔ ایسے میں فخر زمان محمد رضوان کا ساتھ نبھانے کے لیے آئے لیکن وہ 10 رنز بنا کر 35 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم پھر محمد رضوان اور حیدر علی کے بلے نے رنز اگلنا شروع کیے تو ویسٹ انڈیز کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ دونوں نے 105 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنائی جس کا اختتام 78 رنز بنانے والے محمد رضوان کی وکٹ پر ہوا۔ حیدر علی نے اپنے کیریئر کی بہترین بلے بازی کی جانب پیش قدمی جاری رکھی اور ان کا ساتھ برق رفتار 30 رنز بنانے والے محمد نواز نے دیا۔ حیدر علی آخری اوور میں 39 گیندوں پر 68 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ مل گیا