شوہرکو قتل کرکے لاش کےساتھ گھنائونا اقدام کر نے والی خاتون کس نشے کی عادی، قتل کیوں کیا؟ اہم انکشافات

Dec 13, 2021 | 20:19:PM
 شوہر ، قتل ، لاش ، ٹکڑے، کرنے والی، خاتون
کیپشن:  شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والی خاتون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے صدر میں 4 روز قبل 70 سالہ شخص کو بے دردی سے قتل کرنے کے واقعے میں اہم انکشافات ، انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق 70 سالہ شوہر کو بے دردی سے قتل کرنے والی خاتون آئس نشے کی عادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ خاوند کی لاش کے ٹکڑے کرنے والی ملزمہ کی کمرہ عدالت میں کیا حالت تھی،دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

تفصیلات کے مطابق اس کیس میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق ملزمہ خاتون اور اس کا شوہر دونوں گزشتہ 7 سال سے آئس کا نشہ کررہے تھے، 2013 میں مقتول شیخ سہیل اور گرفتار خاتون رباب عرف عاصمہ کی شادی ہوئی تھی، نشے میں میاں بیوی ایک دوسرے سے لڑتے اور 2،2 ماہ تک ناراض بھی رہتے تھے۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق جس رات قتل ہوا دونوں مل کر آئس کا نشہ کررہے تھے، خاتون حد سے زیادہ نشہ کرچکی تھی تاہم مقتول نشہ کرتا اور باہر آتا جاتا رہا جس پر سکون سے بیٹھ کرنشہ نہ کرنے پر جھگڑا شروع ہوا، نشے میں خاتون نے شوہر کو تھپڑ مارا اور پھر اسی دوران خاتون نے شوہر کے سر پر لوہے کی راڈ ماری جس سے خون نکلنے لگا۔

انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون شوہر کا خون صاف کرنے لگی اس دوران پھر جھگڑا ہوگیا اور خاتون پھر شوہرکو مارتی چلی گئی، خاتون نے پھر لاش کے ٹکرے کرنا شروع کر دیے۔

پہلے گردن اور بعد میں ہاتھ کاٹے جب کہ مقتول کے ہاتھ کھڑکی سے باہر پھینکتے ہوئے چوکیدار نے دیکھا، خاتون نیچے آئی اور دونوں ہاتھ اٹھا کر ساتھ لے گئی جب کہ یہ بھی پتا چلاہے کہ ملزمہ خاتون گرفتاری کے 2 روز بعد تک بھی نشے میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی سائنسدان کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا