(24 نیوز) توہین عدالت کیس میں رانا شمیم کا اوریجنل بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہو گیا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ڈی ایچ ایل کا کورئیر لندن سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا ہے۔ رجسٹرار ہائی کورٹ نے سربمہر لفافے کو ایک اور سیل لگا دی، رانا شمیم کے بیان حلفی کو سربمہر لفافے میں آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے گا۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر کو دوران سماعت رانا شمیم کے بیان حلفی کے لفافے کو کھولا جائے گا، لفافے پر کانفیڈنشل کے علاوہ لکھا ہے کہ صرف چیف جسٹس کھول سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں ہلچل۔۔ کرینہ کپور اور امرتا اروڑہ کو کورونا۔۔وجہ منظر عام پر آ گئی