سونے کی قیمت میں اضافہ۔۔۔فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 24ہزار500 روپے ہو گئی.
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس اضافے سے 1787 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50روپے اور 43روپے کا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے معروف مسلمان فلمساز کا ہندو مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ
کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 124500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 106739 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71روپے پر مستحکم رہی۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر کی چھٹیاں کب دی جائیں؟ حکومت کا نئی تجویز پر غور۔۔۔طلبا کیلئے پریشان کن خبر