سندھ میں بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں۔۔بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والے پیپلزپارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔سندھ میں بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں، کراچی کے عوام پی پی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جب سے پیدا ہوا دہشت گردوں کی جماعت کا راج رہا ہے، یہ لسانیت کی سیاست اور بدمعاشی کریں گے تو ہم جو کریں گے وہ یاد رہے گا۔ وزیراعظم سرکاری اسپتالوں کا پیسہ نجی اسپتالوں کو دے رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کورونا علاج کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے 7 ہزار طلباء و طالبات پر بجلیاں گرا دیں
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل-2021 بلدیاتی اداروں کو سیاسی اور مالی طور پر بااختیار بنائے گا، جبکہ مذکورہ ایکٹ کو کالا قانون وہ قرار دے رہے ہیں، جنہوں نے پنجاب پر لوکل گورنمنٹ آرڈیننس یکطرفہ طور نافذ کیا۔ پراپرٹی ٹیکس بلواسطہ طور بلدیاتی اداروں کے حوالے کیا جائے گا اور جب وہ خود ٹیکس وصول کرنا شروع کریں گے تو ان کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مالی وسائل بھی ہوں گے، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام ثابت کردیں گے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس کے پاس ان کے مسائل کا حل ہے۔ ہر ٹاوَن کے تعلیم، صحت اور قانون کے محکمے منتخب اداروں کو جوابدہ ہونے سے بلدیاتی ادارے سیاسی طور پر مضبوط ہوں گے، جوانہیں ہر دو ہفتے بعد اپنی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔سندھ کا نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی قوانین سے بہتر ہے، کیونکہ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو دوسرے صوبوں کے مقابلے بہت زیادہ اختیارات دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شوہرقتل کرکے لاش کےساتھ گھنائونا اقدام کر نے والی خاتون کس نشے کی عادی، قتل کیوں کیا؟ اہم انکشافات،ویڈیو وائرل