(24 نیوز)ریکوڈک سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا بل منظورکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں فارن انویسٹمنٹ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فارن انویسٹمنٹ بل منظور کرلیا۔ بل کو منظور کرنے کا مقصد ریکوڈک کے انویسٹرز کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ریکوڈک کا منصوبہ کئی سالوں سے زیر التوا تھا اور پاکستان کو بھاری جرمانے کا سامنا تھا جو کہ اب طے پا چکا ہے۔ سپریم کورٹ پہلے ہی ریکوڈک منصوبے کو قانون کے مطابق قرار دے چکی ہے۔
سینیٹ نے غیر ملکی سرمایہ کاری (فروغ اور تحفظ) بل 2022 منظور کر لیا، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے غیر ضروری عدالتی کارروائیوں سے بچانا ہے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی ترغیبات کو واپس لینے سے سرمایہ کاروں کی شکایات کو دور کرنے کیلئے ایک موثر طریقہ کار فراہم کریں گی۔ ریکوڈک دنیا کی سب سے بڑی تانبے اور سونے کی کانوں میں سے ایک ہے۔ یہ منصوبہ 2011 سے روکے جانے کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے، مونس الٰہی