حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

Dec 13, 2022 | 08:31:AM

 (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 30 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے دسمبر کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن 31 دسمبر کو ہفتہ اور یکم جنوری کو اتوار ہونے کی وجہ سے 30 دسمبر بروز جمعہ کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ صوبائی محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کو احکامات جاری کر دیئے۔

مزیدخبریں