عمران خان کے یوٹیوب اور ٹویٹر کے ویوز میں اتنا بڑا فرق، ماجرا کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان دل محمد) عمران خان کے فیک فالوورز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چل رہی ہے، اسی سلسلے میں کچھ سکرین شارٹس بھی وائرل ہوئے۔ اب ایک اور نئی بحث شروع ہوگئی جس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا یوٹیوب اور ٹویٹر کے فالوورز میں موازانہ کیا جا رہا ہے۔
عمران خان کو یوٹیوب پر گھنٹوں میں اتنے ویوز نہیں ملتے جب کہ ٹویٹر پر منٹوں میں گیم ہزاروں میں چلی جاتی ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی یوٹیوب ویڈیو کو 3 گھنٹے میں صرف 2 ہزار 400 لوگ دیکھتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی ایک ٹویٹ کو 31 منٹ میں 5 ہزار 141 لوگ ری ٹویٹ جبکہ 11 ہزار سے لوگ ٹویٹ کو پسند کر رہے ہیں، جو ان کے فالوورز کو مشکوک بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب ٹویٹر پر فیک فالوور کے حوالے سے کچھ اسکرین شارٹس وائرل ہو رہے ہیں جن میں دکھایا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فالوورز جعلی ہیں۔ عمران خان کے 60 فیصد سے زائد فالوورز جعلی دکھائے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے نصف سے زیادہ ''فالورز'' جعلی؟
فیک فالوورز کا آڈٹ کیا ہے؟
مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے لوگوں کو صرف ان کے خیالات کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم ہی مہیا نہیں کیا بلکہ کاروبار کا ایک پورا جال یا نیٹ ورک بچھایا ہے۔ ٹوئٹر کی آمدن کا ایک حصہ اس کی اے پی آئی (Twitter API) سے آتا ہے۔ سادہ لفظوں میں اس کے ذریعے سافٹ ویئر انجینئرز ٹوئٹر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اسے اپنے سافٹ ویئر میں استعمال کر سکتے ہیں یا اس کی بنیاد پر سافٹ ویئر بنا سکتے ہیں۔ اس اے پی آئی کو استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئر انجینرز ہر طرح کی ایپس بنا چکے ہیں۔ وہ ان ایپلیکشن کے استعمال کے بدلے صارفین سے رقم وصول کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ٹرینڈز میپ دنیا بھر میں جاری ٹوئٹر ٹرینڈز کو ایک نقشے پر دکھاتی ہے۔ اگر آپ جیب ڈھیلی کریں تو آپ کو یہ بھی بتا سکتی ہے کہ کون ٹوئٹر پرکیا کر رہا ہے۔ جعلی فالوورز کے آڈٹ یا Fake Followers Audit کے لیے ملتی جلتی کئی ایپس موجود ہیں۔ ان ایپلیکشن کے بنیادی ورژن کو آپ مفت استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک آن لائن ٹول followeraudit.com پر موجود ہے اسی نوعیت کی نصف درجن سے زائد ایپس مارکیٹ میں موجود ہیں۔ آپ کسی بھی ٹوئٹر ہینڈل کا آڈٹ چند سیکنڈ میں کرسکتے ہیں۔ لیکن یہاں ایک بڑا مسئلہ بھی ہے اور وہ ان سافٹ ویئرز کے استعمال کا طریقہ کار ہے۔
فیک فالوورز آڈٹ ایپلیکشن کیسے کام کرتی ہیں؟
آن لائن موجود فیک فالوورز آڈٹ ایپلیکشنز کے مفت ورژن آپ کو دو سے پانچ ہزار فالوورز کا تجزیہ فراہم کرتے ہیں۔ یعنی اگر مفت ورژن کو استعمال کرتے ہوئے آپ عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤٹ کا آڈٹ کریں گے تو ان کے ایک کروڑ 80 لاکھ فالورز میں سے صرف پانچ ہزار کا تجزیہ ہوگا۔ ظاہر ہے یہ کوئی جامع تجزیہ نہیں۔ سوشل میڈیا پر جو اسکرین شاٹ شیئر کیے گئے ہیں وہ sparktoro.com پر موجود ایپلیکشن کے ہیں۔ یہاں پر جب آپ کسی ٹوئٹر ہینڈل کا تجزیہ کریں گے تو جہاں فیک فالوورز کی تعداد سامنے آئے گی اس کے کچھ نیچے یہ بھی دکھائی دے گا کہ یہ سافٹ ویئر کیسے کام کرتا ہے۔