نورا فتحی کا جیکولین فرنینڈس کیخلاف عدالت سے رجوع

Dec 13, 2022 | 10:59:AM

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔نورا کا الزام ہے کہ جیکولین نے بدنیتی کی وجہ سے ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے۔نورا فتحی نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے شکایت کنندہ کے مالی، سماجی اور ذاتی نقصان کو یقینی بنانے کے لیے ایک سازش کی اور میڈیا کے ذریعے اسے وائرل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق نورا فتحی نے کہا کہ جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے میرا کیریئر تباہ کرسکیں۔جیکولین فرنینڈس اور نورا فتحی دونوں اداکاراؤں سے بھارت کی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی تھی۔

جیکولین نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایجنسی کی طرف سے اس کیس میں غلط شامل کیا گیا ہے جبکہ نورا فتحی جیسی شخصیات جنہوں نے سکیش چندرشیکھر سے تحائف وصول کیے ان کو گواہ بنا دیا گیا ہے۔

نورا فتحی نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سارے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سکیش چندراشیکھر سے میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں، صرف ان کی اہلیہ لینا ماریہ کے ذریعے بات ہوتی ہے۔

مزیدخبریں