(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ "موٹر بائیک پر بیٹھی خواتین مناسب لباس نہیں پہنتیں،انہیں مناسب لباس زیب تن کرنا چاہیے"۔
تفصیلات کے مطابق سنئیر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں معاشرے اور خواتین کے تنگ کپڑوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ"پاکستان میں بہت سارے لوگوں کے پاس موٹرسائیکلیں ہیں، ظاہر ہے ہر کوئی کاریں نہیں خرید سکتا، مہنگائی لیکن میں نے ایک بات دیکھی ہے کہ موٹر بائیک پر بیٹھی ہماری خواتین مناسب لباس نہیں پہنتیں،کچھ خواتین عجیب و غریب کپڑے پہن کر بائیک پر بیٹھی ہوتی ہیں جنہیں مناسب نہیں کہا جا سکتا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین کےیہ لباس بالکل بھی اچھے نہیں ہوتےیہ لباس عام طور پر بہت تنگ ہوتے ہیں خواتین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ مکمل پردہ کریں اور خود کو ڈھانپ کر بائیک پر سوار ہوں اس کو سختی سے ذہن میں رکھنا چاہیے اور مناسب لباس پہننا چاہیے"۔
اداکار نےمردوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ"مردوں کو بھی اپنی آنکھوں پر قابو رکھنا چاہیے"۔