(ویب ڈیسک )پاکستان کے نامور اداکار احمد علی اکبر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک منفرد ویڈیو شیئر کی۔ جس میں بظاہر وہ خود تو دکھائی نہیں دے رہے تاہم انہوں نے ویڈیو کے حوالے سے ایک نوٹ تحریر کیا۔ جس میں اداکار نے لکھا کہ جو آپ نے دیکھا اور سنا یہ (فیک) جھوٹ نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس ویڈیو میں سنائی دی جانے والی آواز کے حوالے سے وارننگ بھی دی۔احمد نے لکھا کہ اسلام آباد ٹریل 5 میں عکس بندی کے دوران ہمیں ایک انوکھا تجربہ ہوا، اس درخت میں ایک سکے جتنا بالکل گول سوراخ موجود ہے، اس سوراخ کے اندر سے کچھ عجیب و غریب آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پری زاد کے مرکزی اداکار احمد علی اکبر نے درخت کی پُراسرار آواز اور درخت کی ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔جس پر ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے لکھا کہ یہ درخت مدد کا طلب گار ہے، اسے بے حد شدت سے پانی کی ضرورت ہے، ایسی بہت سی کہانیاں ہیں جو قدرت کو سننا چاہتے ہیں، یہ آوازیں ہمیں الرٹ کر رہی ہیں ساتھ انہوں نے ایک لنک بھی شیئر کیا جس میں ان آوازوں کی سائنسی وجہ بھی بتائی گئی۔
اداکارہ انوشے عباسی نے لکھا ۔۔۔ کیا ؟؟
ایک صارف نے لکھا اف میرے اللہ۔
ایک صارف نے لکھا کہ احمد بھائی پہلے ہی چیتوں کی وجہ سے ہائیکنگ پر جانا کم کر دیا تھا آپ نے آج ایک اور چیز سے ڈرا دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ برائے مہربانی بتائیے گا کہ اس کے بعد کیا ہوا؟؟۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے تو کوئی جنات لگ رہا ہے۔
اس سے قبل بھی احمد علی اکبر جنگل کی آوازوں اور جنگل کی سیر کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرچکے ہیں۔