واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا مطالبہ پورا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اگست میں اسے بیٹا ورژن کا حصہ بھی بنایا گیا تھا، مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں۔
اگر آپ ایک چیٹ میں کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می پر کلک کردیتے ہیں تو اس فیچر سے آپ میسج ریکور کر سکتے ہیں۔اس فیچر سے قبل اگر غلطی سے ڈیلیٹ فار می پر کلک ہوجاتا تھا تو صارف کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتا تھا کہ وہ چیٹ سے اس میسج کو دیگر لوگوں کی نظروں کے سامنے سے ہٹا سکے۔
مگر نئے فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔ایسا کرنے پر آپ کے سامنےمیسج ڈیلیٹ فار می کے جملے کے ساتھ ان ڈو (undo) کا آپشن نظر آئے گا۔
ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔