(ویب ڈیسک) قطر میں ورلڈ کپ کی جنگ محض 4 ٹیموں تک سمٹ گئی ہے، برازیل، جرمنی، انگلینڈ، اسپین، پرتگال جیسی بڑی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے قاصر رہی ہیں تاہم پہلی بار مراکش نے پہلے کواٹر فائنلز اور اب سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی رات 12 بجے شروع ہوگا، کروشیا کی ٹیم سال 2018ء میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے جبکہ فائنل میں انہیں فرانس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مراکش پہلی افریقی ٹیم ہے جس نے پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، انہوں نے یورپی ہیوی ویٹ بیلجیئم، اسپین اور پرتگال جیسی بڑی ٹیموں ہرا کر ورلڈ کپ میں اپنا سفر اب تک جاری رکھا ہے۔
دوسری جانب فرانس اور ارجنٹینا دونوں ہی تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کے خواہاں ہیں، وہ پریوں کی کہانی کوختم کرنے کیلئے فیورٹ ہوں گے۔ اب دیکھتے ہیں، مراکش یا کروشیا میں سے کون سی ٹیم فٹ بال عالمی کپ کی فاتح بن کر نئی تاریخ رقم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ، تاریخ رقم کرنے کو تیار تارکین وطن کی ٹیم
کروشیا نے فتبال ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 0-1، مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کینیڈا کو 1-4 سے شکست دی، بیلجیم کے ساتھ میچ بغیر کسی گول برابر رہا جبکہ جاپان اور برازیل کو پنلٹی شوٹ پر شسکت دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔
اسی طرح مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔ سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔