آن لائن قرض کے نام پر نیا سائبر کرائم سامنے آنے پر ایف آئی اے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعود بٹ) آن لائن قرض کے نام پر قرضہ دار کے موبائل فون کے مبینہ حساس ریکارڈ تک رسائی کا انکشاف، موبائل فون میں موجود خواتین کی تصاویر، رابطہ نمبرز اور کیمرہ تک رسائی کا نیا سائبر کرائم منظر عام پر آگیا۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ایپلیکیشنز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ بروقت لون، پی کے لون، ایزی لون، فاسٹ لون سمیت متعدد ایپلیکیشنز نشانے پر آگئیں۔ لون دیتے وقت مارک اپ 2 سے 6 فیصد جبکہ ادائیگی کے وقت 40 فیصد کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی مارک اپ ادائگی سے انکاری پر تصاویر لیک کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ قرض داروں کے رشتہ داروں کے نمبرز تک رسائی حاصل کر کے بلیک میلنگ جاری ہے۔ معاملہ رفع دفع کروانے کے نام پر بھی پیسے بٹورنے کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
مردوں کی بجائے خواتین کو آن لائن قرضہ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جاتا ہے۔ سائبر کرائم کو خواتین کی متعدد درخواستیں موصول ہونے پر کاروائی شروع کر دی گئی۔