تعلیمی بورڈ لاہور: امتحانی عملے کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا 

Dec 13, 2022 | 13:49:PM

(24 نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی جانب سے امتحانی عملے کے معاوضوں میں اضافی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگرانی کی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے معاوضے میں 100 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے ایسے نگران عملے کو پانچ سو کی بجائے چھ سو روپے ملیں گے۔

اسی طرح پیپر مارکنگ کی فیس میں بھی اضافہ کرکے 24 روپے سے 35 روپے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2022ء کا اعلان کردیا گیا

لاہور بورڈ انتظامیہ کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ معاوضہ کم ہونے کی وجہ سے اساتذہ امتحانی ڈیوٹی میں دلچسپی نہیں لیتے تھے، اب معاوضے میں اضافے کے بعد اساتذہ امتحانات کی ڈیوٹی میں شرکت کریں گے۔

فیصلے کا اطلاق آئندہ سالانہ امتحانات سے ہوگا۔

مزیدخبریں