(24 نیوز )محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری سکولز وکالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اسلام آباد کے ماڈل کالجزاور اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی لیکن نوٹیفکیشن میں یہ بات کی واضح کی گئی ہے کہ 26 سے 31 دسمبر کے دوران ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف دستیاب رہیں گے ۔
سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا ،جس کا محکمہ سکول تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 22 سے 31 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،دوبارہ تعلیمی ادارے دو جنوری 2023 پیر کے روز کھلیں گے ۔