سموگ قابو کرنے کیلئےحکومت کابڑاقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور میں سموگ کنٹرول کرنے کے لئے چینی مایرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزارت خارجہ نے چینی ماہرین کی خدمات کے لئے کوششیں شروع کردیں تا کہ سموگ کی بڑھتی ہوئی مقدارکو قابو کیا جا سکے اس لیےوزارت خارجہ نے بیجنگ چائینہ میں پاکستانی ایمبسیڈر کو مراسلہ لکھ دیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے ہائیکورٹ کے حکم بارے وزارات خارجہ کو آگاہ کیا۔
چین میں موجود پاکستانی ایمبسیڈر سموگ کنٹرول کرنے والے ماہرین سے اس کے بارے آگاہی حاصل کرکے پاکستان کو بتائے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ حکومتی اقدمات بارے عدالت کو آگاہ کریں گے۔
چینی ماہرین کی خدمات حاصل کرکے پنجاب حکومت کے اشتراک سے سموگ تدارک کے اقدامات کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں سموگ کنٹرول کرنے کے لئے چینی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا تھا