جوہر ٹاؤن میں دھماکہ’’را‘‘ نے کروایا، ملزم گرفتار کر لئے: رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےہرواقعے کےپیچھے بھارت کا ہاتھ نظرآتا ہے، کلبھوشن یادیوایک منہ بولتا ثبوت ہے, پاکستان کئی سال سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، پاکستان کا ہرطبقہ دہشت گردی سے متاثرہوا۔
اسلام آباد میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عمران محمود کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کی اندرونی سکیورٹی کےحوالے سے بریف کرنا چاہتے ہیں، طالبان کا وہ سگمنٹ جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،انہیں بھارت کی سپورٹ ہے،دہشت گردی کےخلاف مسلح افواج، پولیس، رینجرز، عام شہریوں نےقربانیاں دیں، پاکستان کی امام بارگاہوں، مساجد کونشانہ بنایا گیا، حافظ سعید کی رہائش گاہ کےقریب واقعہ ہوا،پولیس کی موجودگی کی وجہ سےگاڑی وہاں تک نہ پہنچ سکی، جب دھماکہ ہوا تب حافظ سعید رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے، یہ بھارت کےملوث ہونےکا واضح ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیرمیں اس صدی کا بدترین ظلم کیا، اپنےظلم کوچھپانےکیلئے ہرقسم کی دہشت گردی کرتا ہے،بھارت کے دہشت گردی کے مکروہ چہرے کوبے نقاب کریں گے، اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران محمود نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 23جون جوہر ٹاؤن میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 3 شہری شہید، 22 لوگ زخمی ہوئے تھے، واقعے کے 24 گھنٹے کے اندر3 دہشت گردوں پیٹرپال ڈیوڈ،سجاد حسین اورضیااللہ کوگرفتارکرلیا تھا،دھماکے کیلئے استعمال ہونےوالی گاڑی لیکرآنے والےعیدگل اوراس کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا، بھارت کی جانب سے سمیع الحق کو ٹیررفنانسنگ کی گئی جوضیا کا بھائی ہے۔