(24نیوز)قصور میں اینٹی کرپشن کی کارروائی، محکمہ ماحولیات کا انسپکٹر ناصر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
محکمہ ماحولیات کا انسپکٹر عرصہ دراز سے حیلے بہانوں سے تنگ کرکے بھٹہ مالک محمد شبیر سے اب تک تقریبا 2 لاکھ روپے رشوت وصول کرچکا تھا.
انسپکٹر ناصر نے بھٹہ مالک سے مزید 30ہزار کا مطالبہ کیا جس پر اینٹی کرپشن قصور نے موقع پر چھاپہ مارکر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا۔