پاک افغان بارڈر پر  کسٹمز کی کارروائی،غیر ملکی کرنسی  بر آمد

Dec 13, 2022 | 18:06:PM

(24نیوز)کوئٹہ  میں کسٹمز نے بڑی تعداد میں پاک افغان بارڈر پر غیر ملکی کرنسی  بر آمد کرلی۔

  کوئٹہ میں افغان بارڈر چمن  گیٹ پر ایکشن پاک  آرمی کے تعاون سے  کیا گیا،  برآمد  ہونے والی کرنسی میں ایک   لاکھ سے زائد غیر ملکی ڈالر کروڑوں روپے کی پاکستانی کرنسی شامل ہیں، واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے  ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی  شروع کر دی گئی، مذکورہ کرنسی افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا تھا۔

مزیدخبریں