(24نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی اور اسلاموفوبیا آج کے دور کے بڑے مسائل ہیں۔
انڈونیشین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین کو معاشی طور پرمستحکم کرنا شہید بی بی کا وژن تھا،پاکستان علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کررہا ہے،پاکستان جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔