(24نیوز)اسلام آباد میں معروف صحافی ارشد شریف کیس کے حوالے سے ایس جے آئی ٹی کی تیسری میٹنگ،بیانات قلمبند کرنے کیلئے فہرست مرتب کر لی گئی۔
ارشد شریف کیس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے ایس جے آئی ٹی کی ملاقات اور تفصیلی بریفنگ،شہادتیں قلمبند کرنے کیلئےمزید افراد کو کل طلب کرلیا گیا،ارشد شریف کی والدہ سے انکی خرابی صحت کے باعث ایس جے آئی ٹی کی ملاقات آج ممکن نہ ہوسکی،گواہوں کے بیانات اور شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا،ایس جے آئی ٹی کا اجلاس کل تک ملتوی ہوگیا۔