(24نیوز)قصور ایک اور حوا کی بیٹی خاوند کے ہاتھوں قتل ،شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، بچیوں کی شادی میں خرچ کرنے کیلئے بیوی کو خاوند سے پیسے مانگنا مہنگا پڑ گیا۔
قصورمیں کچی آبادی شہباز روڈ میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر خرچہ مانگنے پر گھر میں گلہ دبا کر قتل کر دیا، 35 سالہ نسیم بی بی5 بچوں کی ماں تھی، کئی روز سے میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا، ملزم ندیم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود تھانہ اے ڈویژن پولیس کو گرفتاری دیدی،پولیس نے نسیم کی لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔