کرنسی نوٹ تبدیل، اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبر 2022 کے بعد تبدیل نہیں کرائے جاسکتے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے دسمبر2021 میں نوٹیفیکشن کے زریعے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی میں ایک سال کی توسیع کردی تھی ،پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے 10 ،50 ،100 اور 1000 روپے کے نوٹ 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں ،نوٹ تبدیل کرانے کی یہ آخری تاریخ ہے۔
It is once again emphasized that the last and final deadline to exchange old designed large size banknotes of Rs 10,50,100 & 1000 is Dec 31, 2022. These old design banknotes can be exchanged from #SBP BSC offices across the country till Dec 31, 2022.https://t.co/kinlxgnryd pic.twitter.com/u0Kh9Y8fK3
— SBP (@StateBank_Pak) December 13, 2022
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ یہ بینک نوٹ مرکزی بینک کے کسی بھی دفتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں اور 31 دسمبر 2022 کے بعد سے یہ منسوخ شدہ بینک نوٹ ناقابل واپسی ہونگے ۔پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کے اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں،اپنے سرمائے کے تحفط اور نقصان سے بچنے کے لئے مقررہ مدت میں پرانے بینک نوٹون کی تبیدلی یقنی بنائیں .