(24نیوز) ایف بی آر کی یاددہانیوں کے باوجود ملک بھر کے 6 ٹیکس دفاتر نے دوہری شہریت رکھنے والے افسروں و اہلکاروں کی معلومات فراہم نہ کیں.
ایف بی آر نے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں پیش کرنے کیلئے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 1 تا21 کے افسروں کی تفصیلات مانگی تھیں مگر لاہور سمیت ملک بھر میں قائم کمشنر اپیلز کے 24 دفاتر نے بھی دہری شہریت کی تفصیلات بورڈ کو فراہم نہ کیں۔کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور، کمشنر اپیلز ٹو،اپیلز تھری،اپیلز فور،اپیلز سکس،اپیلز سیون،اپیلز نائن نے بھی دوہری شہریت رکھنے والے افسروں و اہلکاروں کی تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہفیلڈ دفاتر سے دوہری شہریت کی تفصیلات جمع نہ کروانے کی ذمہ داری متعلقہ سربراہ پر عائد ہوگی۔