پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین مشکلات کا شکار، تنخواہیں نہ مل سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(24نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ، ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بیشتر ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ملازمین کو چائے کے سامان کی فراہمی سمیت باتھ رومز کیلئے صابن بھی بند کر دیے گئے۔
ہاکی فیڈریشن کے اعلی عہدیداران نے بھی دفتر کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔پی ایچ ایف ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر شدید پریشانی کا شکار ۔