ریکوڈک بل کا معاملہ ،سردار اختر مینگل کی زیرصدارت اہم اجلاس، سیاسی صورتحال پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیرصدارت بی این پی کے سئنیر رہنماوں کا مشاورتی اجلاس، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی جانب سے ریکوڈک بل پر تحفظات نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا،اجلاس میں حکومت کے ساتھ علیحدگی سمیت دیگر تجاویز زیرغور آئیں،پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے حکومت کےساتھ اتحاد سےمتعلق اپنی موثرتجاویز دیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ کور کمیٹی فیصلےسے مشروط ہوگا،اختر مینگل نے وزراء کو ہدایت دیتے ہوئےاہم حکومتی امور پر بائیکاٹ کی تجاویز دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ریکوڈک سےمتعلق بل میں ترامیم شامل نہ کرنے تک حکومتی امور سے باہر رہاجائے۔
دوسری جانب جےیوآئی کے وزراء کا پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود کے زیرصدارت اجلاس ہوا،جےیوآئی کے وزراء کی ریکوڈک بل پر شدید تحفظات ،بلوچستان کو محروم نہیں ہونے دیا جائے گا، ریکوڈک بل میں ترامیم تک کابینہ کے اجلاسوں سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔