امر خان کی اداکاری، ججز نے کتنے نمبر دئیے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 24 نیوز کے ٹی وی شو 'کیا ڈرامہ ہے' میں ججز نے پاکستانی اداکارہ امر خان کی اداکاری کے بارے میں تجزیہ کرتے ہوئے کیا رائے پیش کی اور ان کی اداکاری کوکتنے نمبر دئیے ؟
امر خان کی اداکاری کے بارے میں تجزیہ کرتے ہوئے جج عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ مجھے ان کی اداکاری میں تھوڑی سی مبالغہ آرائی لگی جس کے چلتے عتیقہ اوڈھو نے امر خان کو ادا کاری میں صرف 5 نمبر دیئے۔ جج فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ امر خان سین کرتے ہوئے کچھ زیادہ ہی زور لگاتی ہیں ، اچھی اداکارہ ہیں مگر میں بھی انہیں 5 نمبر ہی دونگا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب جج روبینہ اشرف نے دونوں ججز سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ امر کی اداکاری نے مجھے حیران کیا ہے۔ ان کی اداکاری بہترین ہے جس کے چلتے انہوں نے امر خان کی اداکاری کو 6 نمبر دیئے۔
پاکستان کا پہلا ٹی وی شو 'کیا ڈرامہ ہے' خصوصی ڈراموں کے تجزیوں، ٹرینڈنگ کہانیوں اور بہت کچھ کے لیےدیکھیئے ہر ہفتہ اور اتوار کی رات 10:03 منٹ پر صرف 24نیوز پر۔