(24نیوز)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں فاشسٹ جماعت کے فاشسٹ لیڈر کا سامنا ہے ،عمران خان پاکستان کے آئین کو توڑنا چاہتا ہے،ہم نے پہلے بھی آمریتوں کا سامنا کیا ہے ہم اسی طرح فاشسٹ اٹیک کا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سامنا کریں گے ،بلیٹ بیکس میں اس جماعت کو شکست دینگے۔
کوئی بھی وزیراعظم نیشنل کرائم ایجنسی 60 ارب قوم کی امانت کو غائب کردے اور خزانہ میں نہ جائے تو جواب تو دینا پڑے گا ،آپ نے اربوں کی اشیاء توشہ خانہ سے لیں اور صرف ڈیڑھ کروڑ جمع کروایا تو جواب تو دینا پڑے گا ،مالم جبہ پشاور بی آر ٹی کا جواب دینا ہے،این آر او کا الزام لگانے والا کے پی کے کی اسمبلی سے قانون سازی کرکے این آر او حاصل کیا،سوال ایسے بند نہیں ہونگے ۔عمران خان پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے کیونکہ انکے پاس کوئی سوچ نہیں۔ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت جاری ہے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔