(ویب ڈیسک)بھارت میں مظالم کا سلسلہ جاری،ٹھاکر کے گھروں کے سامنے بارات لے جانے پر دلہے سمیت تمام باراتیوں کی خوب درگت بنی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کانپور میں انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک دلہے کو اپنی ہی شادی کے دن دھلائی کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھاکر نامی برادری کے لوگوں نے اپنے گھر کے سامنے سے بارات لے جانے پر دلہے سمیت تمام باراتیوں کو مارا اور شادی کی جگہ کو بھی تباہ کر دیا، ٹھاکر نامی ذات کے لوگ خود کو بہت اونچے درجے کے شہری سمجھتے ہیں اور دوسروں کو حقیر مانتے ہیں۔
اس حوالے سے امن اور تنازعات کی تحقیق کے پروفیسر اشوک سوین نے اس واقع کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ توانگ نہیں، یہ کانپور ہے! ہندو اونچی ذات کے ٹھاکر شادی کی جگہ کو تباہ کر رہے ہیں اور لوگوں کو مار رہے ہیں کیونکہ ایک دلت دولہا نے ٹھاکر کے گھروں کے سامنے اپنی شادی کی بارات لے جانے کی جرات کی۔