لاہور، چار مختلف مقامات پر آضافی عارضی ڈرائیونگ ٹیسٹ سینٹرز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹریفک پولیس لاہور نے شہر کے چار مختلف مقامات پر اضافی عارضی ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کر دیے۔
سی ٹی او ٹریفک پولیس عمارہ اطہر کے مطابق آج سے قذافی اور فوٹریس اسٹیڈیم میں ٹیسٹنگ کیمپ لگائےجائیں گے اور ڈیفنس فیز6 ہیڈآفس اور جیلانی پارک پارکنگ میں بھی ٹیسٹنگ کیمپس لگائےجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: آن لائن لائسنس کیسے بنوائیں؟ آئی جی پنجاب نے ایک منٹ کی ویڈیو میں بتا دیا
انہوں نے بتایا کہ شہری صبح 9 سے شام 5 بجےتک لائسنس ٹیسٹ کیلئے تشریف لاسکتےہیں جبکہ شہری گھر بیٹھےآن لائن لرنر پرمٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
عمارہ اطہر کا کہنا تھا اس سے پہلے شہر بھر میں 33 پولیس خدمت مراکز کام کر رہے ہیں، شہر بھر میں 8 سینٹرز 24/7 پولیس سروسز فراہم کررہے ہیں۔