پنجاب، سرکاری میڈیکل ،ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی حتمی میرٹ لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری)پنجاب کے سرکاری میڈیکل ،ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی حتمی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میرٹ لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کی،میرٹ لسٹ ٹاپ 4485 امیدواروں پر مشتمل ہے،یو ایچ ایس نے 8 دسمبر کو عبوری میرٹ لسٹ جاری کی تھی۔
جس کے بعد امیدواروں کو لسٹ پر اعتراضات کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا,امیدواروں نے آن لائن پورٹل کے ذریعے 48گھنٹے کے اندر 1159 اعتراضات درج کروائے,تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ جاری کی گئی.
لسٹ جاری کرنے کے بعد پرو وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر نادیہ نسیم کی سربراہی میں ٹیم نے لسٹ تیار کی،حتمی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو میڈیکل ،ڈینٹل کالج الاٹ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آگیا
سرکاری ومیڈیکل ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ ،کوٹہ سیٹوں پر 3389 امیدوار داخل ہوں گے،سرکاری میڈیکل کالج الاٹ کرنے کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 15 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔