روپے کی قدر بحال،ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں،روپے کی قدر بحال ،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے ۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 283.28 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 636 پوائنٹس بڑھ گئے اور انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 67 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 67 ہزار 67 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایسا کام کیا کہ انسانیت شرما جائے