اساتذہ کا الاؤنسز کی مد میں تنخواہوں کیساتھ کروڑوں روپے وصولی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا الاؤنسز کی مد میں تنخواہوں کیساتھ کروڑوں روپے وصول کرنےکاانکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ الاونسز اساتذہ کی جانب سے کنوینس ،کوالیفکیشن کی مد میں وصول کیے گئے، الاونسز سال 2018تا 2023کے دوران وصول کیے گئے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ اساتذہ کی نشاندہی کرکے ریکوریاں ڈال دیں،لاہور کی 5تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز نے رقم واپس جمع کروانے کے احکامات دیدئیے۔
جاری مراسلے کے مطابق تمام اساتذہ ریکوری کی تمام رقم یکمشت واپس جمع کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کی نئی لہر،الیکشن میں تاخیر کا خطرہ؟
جس کے بعد ٹیچرز یونین نےاساتذہ سے یکمشت ریکوریاں کرنے کے معاملہ پراعتراض اٹھادیا،پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ جن اساتذہ کے ذمہ ریکوری ڈالی گئی ہیں،انہیں تحریری طور پر لیٹر دیا جائے گا اور رقم ماہانہ اقساط کی صورت جمع میں کروانے کا طریقہ کار طے کیا جائے جبکہ مذکورہ ریکوری سے متعلق آڈیٹر جنرل پنجاب کو بھی آگاہ کیا جائے۔
جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ریکوری نقد رقم کی صورت میں وصول نہ کی جائے،سابقہ سالوں میں ان ریکوری کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔