ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا:علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کمرہ عدالت میں ڈبے بنا دیئے گئے، اندر خوف کس چیز کا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی،ساری فیملی اندر تھی اور باہر سے تالہ لگا دیا گیا تھا،جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، ڈونلڈ لو کا پیغام باجوہ کو بھجوایا گیا تھا،اس کیس میں خان صاحب کو سزائے موت ہو سکتی ہے،ایسا لگ رہا ہےکہ ہم اپنے ملک میں نہیں کسی اور ملک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت تکلیف ہوتی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہمارے ہی ملک میں کیا ہو رہا ہے،ہمیں گھر سے نکلنے کے بعد فالو کیا جاتا ہے، کہا جاتا ہے آپکو جیلوں میں ڈال دیں گے ہمیں کوئی خوف نہیں،میڈیا کو اندر نہیں جانے دیا جارہا اس کا بھی کوئی نہ کوئی مقصد ہی ہو گا،میڈیا کے بغیر فری ٹرائل نہیں ہو سکتا،سب پر پریشر ڈالا جارہا ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کے پیغام باجوہ کو بھجوایا گیا تھا، اس کیس میں خان صاحب کو سزائے موت ہو سکتی ہے،باجوہ کو حسین حقانی نے ہائر کیا تھا، ریکارڈ پر موجود ہے کہ اس کو پیسے دیئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پیاز سے بھری بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد