توہین الیکشن کمیشن کیس،بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر جیل سماعت کے باوجود فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، وکیل شعیب شاہین اور فیصل چودھری نے دلائل دیئے ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم 19دسمبر کو عائد کی جائے گی، عدالت نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی،توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ 6 دسمبر کو سنایا گیا تھا۔