(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا سیوریج سے ملنے والے ایک چھوٹے سے پپی کی مدد کر کے اسے اپنا پالتو جانور بنالینا سوشل میڈیا صارفین کو پسند آگیا۔
حال ہی میں روینہ ٹنڈن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں ایک سفید پپی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے،مذکورہ ویڈیو میں روینہ ٹنڈن بتاتی ہیں کہ "اس کا نام میں نے "پچکی"رکھا ہے یہ مجھے منالی میں ایک گٹر سے ملی اور اسکی حال بہت خراب تھی"۔
ویڈیو میں "پچکی" کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز ترتیب سے شامل ہیں جن میں اس کی حالت اور صحت میں واضح تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے, پوسٹ کے کیپشن مین روینہ نے لکھا کہ " مدد اور سروائول کی کہانیاں بہت سکون بخش ہوتی ہیں, میرے کرشماتی بےبی کا پچکی سے زوئے بننے تک کا سفر"۔
انہوں نےلکھا کہ " جب یہ مجھے منالی کے ایک سیوریج میں ملی تو یہ ادھ مری تھی، یہ بھوکی، نابینا اور ڈی ہائڈریٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریا کا بھی شکار تھی,ہم یہ نہیں سمجھ پارہے تھے کہ یہ ننھی سی جنگجو سروائو کرپائیگی کہ نہیں",اداکارہ نے مزید لکھا کہ "اس نے ہم سب کو غلط ثابت کردیا, اس کی ٹرانسفارمیشن ایک جادوئی عمل معلوم ہوتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:نیمل خاور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،اس میں کیا ہے؟صارفین دیکھ کر حیران
روینہ ٹنڈن کی اس رحم دلی اور جانوروں سے محبت کی عکاسی کرتی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جناب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے،صارفین اداکارہ کی جانوروں سے محبت کرنے کی ترغیب دینے پر ان کی بے انتہا تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔