(جمال الدین جمالی)جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے 64 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دنوں کی توسیع کر دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کرتے ہوئےپولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی ،عدالت نے ملزمان کو 23 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ،ملزمان میں گوہر حسین ، ذین عمران ، الطاف محمود، عمر فاروق ، محمد جمال کمال ، دواد بابر، محمد علی ہیر زادہ ، محمد عامر مین ، زوہیب افتخار، اور عدنان علی سمیت 64 ملزمان شامل ہیں ، تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کای کہ جناح ہاؤس کیس میں نئے ملزمان گرفتار ہوئے ہیں ان سے تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی چالان جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے ،ملزمان پر جناح ہاؤس ہر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے ، ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس حملہ کا مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ مشروط طور پر معطل